ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آفات سماوی سے نپٹنے شہر میں این ڈی آر ایف کی یونٹ قائم کی جائے گی

آفات سماوی سے نپٹنے شہر میں این ڈی آر ایف کی یونٹ قائم کی جائے گی

Wed, 14 Nov 2018 07:51:33    S.O. News Service

بنگلورو، 13؍نومبر(ایس او نیوز) ریاست کے کسی بھی حصے میں آفت سماوی یا حادثے کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے فوری طور پر فورس روانہ کرنے کے مقصد سے ریاست میں ایک قومی آفات سماوی فورس کی یونٹ قائم کرنے کے لئے پہل کی جاچکی ہے۔ چنئی میں قائم این ڈی آر ایف یونٹ کی ایک شاخ کے طور پر یلہنکا میں ایک یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے، اس سے پہلے ریاست میں کہیں بھی آفت سماوی کی صورتحال میں این ڈی آر ایف کی آمد کے لئے کم از کم چھ گھنٹوں کا انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب اس یونٹ کے بنگلور میں ہی موجود رہنے کے سبب ریاست کے کسی بھی حصے میں آدھے گھنٹے میں یہ یونٹ پہنچ سکتی ہے، یلہنکا میں بی ایس ایف کیمپ کے پاس این ڈی آر ایس کی یونٹ قائم کی جارہی ہے، اس یونٹ کو جو زمین دی جائے گی اس کے لئے عنقریب اراضی اکوائر کی جائے گی، چونکہ شہر کا ایرپورٹ بھی اس یونٹ سے کافی قریب رہے گا اس یونٹ کا ریاست میں کہیں بھی آنے جانے میں کافی آسانی ہوگی۔ اس یونٹ کے جوانوں کو ضرورت پڑ نے پر سیکورٹی خدمات پر بھی مامور کیاجاسکتاہے۔ آفات سماوی کی صورتحال میں مچنے والی تباہی سے نپٹنے اور اس میں پھنسے لوگوں کو بچانے میں خصوصی مہارت یافتہ جوانوں کو تعینات رکھا جائے گا۔ 


Share: